وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ مستعفی ، تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ مستعفی ، تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفی پیش کر دیا اور کہا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔ ایسے لوگوں نے بے گناہ ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز کو بغیر کسی ثبوت کے معطل کر دیا ان کو شرم آنی چاہئے جبکہ ریاض پیرزادہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے تمام بورڈ کے عہدیداران کو الوداعی ملاقات کر کے گڈ بائے کہا ۔ اس موقع پر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بجھوا دیا ہے ۔ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث وزیر اعظم ہاؤس کے لوگوں نے ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز کو بغیر کسی ثبوت کے معطل کر دیا جو کہ غیر قانونی فعل ہے ۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ان کو شرم آنی چاہئے کہ وہ کسی بے گناہ کو بغیر کسی ثبوت ہٹائیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف سے تحفظات بیان کرنے کے لئے وقت مانگا تھا مگر انہوں نے بھی وقت نہیں دیا ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر سوچ رہا تھا کہ سیاست کو چھوڑ دوں لیکن اب پوری جدوجہد کے ساتھ کرپشن کے خلاف لڑوں گا اور اپنے ڈی جی سپورٹس کو پوری طرح پروٹکٹ کروں گا ۔ ریاض پیرزادہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے ٹائم نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے کافی نالاں ہو گئے ہیں اور ان کے قوی امکانات ہے کہ وہ تحریک انصاف کے راہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے ۔

وزیر مستعفی

مزید :

صفحہ اول -