بدنظمی کی روا یت برقرار، کارکن گتھم گتھا،ایک بیہوش،پرچموں کی بہار چوڑیوں کی جھنکار ،ڈی جے کا تڑکا سکیورٹی کیلئے 2400 اہلکار تعینات

بدنظمی کی روا یت برقرار، کارکن گتھم گتھا،ایک بیہوش،پرچموں کی بہار چوڑیوں کی ...

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پریڈ گراؤنڈ جلسے میں جنون عروج پر رہا بدنظمی کی روایت بھی برقرار رہی۔ وی آئی پی گیٹ سے داخلے کی کوشش میں کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے۔ ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہوئے۔ کئی لوگوں نے سٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی ۔جلسہ انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں سے الجھتے رہے۔ کپتان کی آمد کے موقع پر بھی وی آئی پی گیٹ پر دھکم پیل ہوتی رہی۔ پنڈال میں ایک شخص بے ہوش ہو گیا جسے خاردار تاروں سے گزار کر طبی امداد کیلئے لے جایا گیا۔پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آ ئی کی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے عمران خان جلسہ گاہ پہنچے۔ پنڈال، پارٹی پرچموں کی بہار، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سمیت پنجاب سے قافلے رواں دواں رہے پی ٹی آئی کی ٹائیگر یسز پرجوش رہیں جلسہ گاہ میں ہر طرف چوڑیوں کی کھنکھار رہی ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکا لگانے کو تیار تھادلہے میاں بارات چھوڑ کر جا پہنچے۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے 80 فٹ لمبا، 20 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ۔ پنڈال سج گیا ۔ پارٹی کی جانب سے 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مرکزی سٹیج پر 70 قائدین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی،دوسری جانب جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے 2400 پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے جبکہ جلسہ گاہ میں 20 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کو چاروں اطراف سے خاردار تاروں کے ذریعے بند کیا گیا ۔ صبح 10 بجے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی جلسہ گاہ کو کلیئر کیا۔۔ وی آئی پی گیٹ پر ہاتھا پائی ہوئی جس سے ایک کارکن بے ہوش ہو گیا،تحریک انصاف کے جلسے کا جوش قابل دید تھاا پارٹی پرچموں کے رنگوں میں رنگی متوالیوں کی چوڑیاں بھی کھنکنے لگیں۔میک اپ ہو یا ملبوسات، سب میں پارٹی پرچم کے رنگ نمایاں ہیں جس بھی متوالی کو دیکھیں کپتان کی آواز پر لبیک کہہ رہی تھی۔ ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اٹھائے خواتین کہتی ہیں کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا ساتھ ہر حال میں دیں گی

جھلکیاں

مزید :

صفحہ اول -