پاک افغان تعلقات بحال ہونے چاہئیں

پاک افغان تعلقات بحال ہونے چاہئیں
پاک افغان تعلقات بحال ہونے چاہئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤنے کہا ہے کہ میں افغان حکومت کی دعوت پر افغانستان کے دورے پر جارہاہوں ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی وقت کی اشد ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاوکاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو10 ارب کی پیش کش کرنیوالے کوسامنے لایاجائے،سیاست میں بغیرثبوت کے الزامات نہ لگا ئے جائیں۔انتخابات مقررہ وقت پر شفاف اورغیر جانبدارانہ ہونے چاہئیں جبکہ آئندہ انتخابات میں قومی وطن پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی وجہ سے عوامی مسائل سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔ فاٹااصلاحات میں رکاوٹ پختونوں کیساتھ ظلم ہوگا، پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کو فوری طور پر بحال کیاجائے
آفتاب شیر پاو

مزید :

صفحہ اول -