وزیراعظم کومستعفی ہو جانا چا ہیے

وزیراعظم کومستعفی ہو جانا چا ہیے
وزیراعظم کومستعفی ہو جانا چا ہیے

  

اوکاڑہ (صباح نیوز ) پاکستان کے سا بق وزیر اعظم وپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاناماکیس پر جے آئی ٹی بننا نواز شریف کے کر دار پر سوالیہ نشان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کو خود مستعفی ہو جانا چا ہیے تھا لیکن شائد ابھی ان کاپیٹ نہیں بھرااور وہ مزیدکھانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ اِن خیا لات کا اِظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہو ئے کیا ،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اصغر خان کیس کے بعد پاناما لیکس کیس پر فیصلہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف نے سیاست میں اپنی دوکانداری چمکا ئی ہے عوام کی اور ملک کی خدمت نہیں کی کیونکہ انھیں صرف پیسوں سے پیار ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہاں تک بھا گو گے ابھی تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس بھی باقی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے حواری اقتدار کے نشے میں پاگل ہو گئے ہیں جو منہ میںآتا ہے کہہ دیتے ہیں جبکہ ان کو ابھی سیات کی الف ب کا معلوم نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری پر کیچڑ اُچھالنے سے پہلے اپنے گریبا نو ں میں جھا نکیں۔

یوسف رضا گیلانی

مزید :

صفحہ اول -