پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ ہولڈر 80فیصد آرگنائزر نے کاغذات جمع کرا دئیے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ ہولڈر 80فیصد حج آرگنائزر نے کاغذات جمع کرا دئیے ،وزارت مذہبی امور وقت پر کاغذات جمع نہ کرانے والوں سے سخت نالاں ،حج آپریشن حج آرگنائزر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے ذرائع وزارت مذہبی امور،ہوپ نے ملک بھر کے حج آرگنائزرز کو فی الفورکاغذات آن لائن کرنے اور ہارڈ کاپی حاجی کیمپ میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے 28اپریل آخری تاریخ تھی۔