میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 74 واں یوم ولادت منایا گیا

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 74 واں یوم ولادت منایا گیا

  

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 74 واں یوم ولادت گزشتہ روز منایا گیااور مختلف تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔میجر شبیر شریف 28اپریل 1943 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔میجر شبیر شریف کو 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں سلیمانکی سیکٹرمیں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر پہلے ہی بھارتی فوج کا قبضہ تھا، میجر شبیر شریف نے اس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک اور28 کو قیدی بنایا اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کئے۔6 دسمبر 1971ء کو دشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اینٹی ایئر کرافٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہو گئے۔انہوں نے پاک فوج کے 3اعلیٰ ترین اعزازبھی حاصل کئے۔ میجرشبیرشریف نے بطورکیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔1965 ء کی پاک بھارت جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں ستارہ جرات اور 1971ء کی جنگ میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پرانہیں نشانِ حیدردیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -