گدھوں کی کھالیں مل گئیں گوشت کہاں گیا؟ سندھ اسمبلی میں ہنگامہ

گدھوں کی کھالیں مل گئیں گوشت کہاں گیا؟ سندھ اسمبلی میں ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران گدھے کے گوشت کا خوب ذکر ہوا۔ ایم کیو ایم کے رکن دلاور قریشی نے تحریک پیش کر دی اور سندھ حکومت سے جواب مانگ لیا۔ دلاور قریشی نے سوال اٹھایا کہ گدھوں کی کھالیں تو مل گئی ہیں، گوشت کہاں گیا؟ جس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ گدھوں کی صرف کھالیں پہنچیں گوشت نہیں، کراچی میں لوگ سری پائے نہیں کھاتے۔ اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی مشروط اجازت دینے پر ڈپٹی سپیکر شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر صحت سکندر میندرو نے انکشاف کیا کہ کراچی میں چکن گونیا کے 75 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -