ایم کیو ایم ماضی کا قصہ بن گئی : وقار مہدی، سعید غنی

ایم کیو ایم ماضی کا قصہ بن گئی : وقار مہدی، سعید غنی

  

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماؤں وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ماضی کا قصہ بن گئی ہے، جلد دوسری سیاسی جماعتوں کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں ۔ملک کی سب سے بڑی عدالت کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ہیں ،ان کو چاہیے وہ فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔اگر لوگوں کو پتہ چل گیا کہ جے آئی ٹی میں نواز شریف مشکل میں ہیں تو سب انکا ساتھ چھوڑ جائیں گے ۔نشتر پارک میں صوفی کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے یکم مئی کو جلسہ کی بجائے یوم مزدور یکجہتی ریلی نکالی جائے گی ،ریلی ٹاور سے شروع ہو کر مزار قائد اعظم پر اختتام پذیر ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -