’’گو نواز گو‘‘پی پی ورکرز ، پی اے ٹی کاتمام جماعتوں کو متحد کرنے پر اتفاق

’’گو نواز گو‘‘پی پی ورکرز ، پی اے ٹی کاتمام جماعتوں کو متحد کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز) کے سنیئر رہنماؤں کے وفد نے ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ گو نواز گو کے ایجنڈے پر تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے رابطے کئے جائیں گے ۔ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلہ کے مطابق وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے ،لہٰذا ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے نواز شریف فی الفور عہدہ چھوڑ دیں ۔ناہید خان اور پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنماؤں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قائم ہونیوالے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ پبلک کرنے کابھی مطالبہ کیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو تین سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔اس موقع پر عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ ،ساجد بھٹی،نور اللہ صدیقی،اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ ،راجہ زاہد محموداور پیپلز پارٹی ورکرز کی طرف سے ساجدہ میر ،حنیف طاہر ایڈووکیٹ و دیگر رہنما ملاقات میں شامل تھے ۔ناہید خان نے کہاپانامہ لیکس کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم کی عہدے سے چمٹے رہنے کی ضد ایک بڑے بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے ۔ نواز شریف واقعتا پارلیمانی جمہوریت سے مخلص ہیں تو عہدے سے الگ ہو جائیں جبکہ خرم نواز گنڈا پور نے کہا بقیہ سیاسی جماعتوں کا ن لیگ سے سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہماری ن لیگ سے دشمنی ہے کیونکہ انہوں نے ہمارے کارکنوں کا قتل عام کیا ہے جو بھی خلوص نیت کے ساتھ گو نواز گو کیلئے باہر نکلے گا ہم ہر اول دستہ ہونگے ۔ہم نے اپنے بے گناہ کارکنوں کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کی قسم کھا رکھی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -