پانامہ کیس میں وزیراعظم بے نقاب ہوچکے ہیں، مستعفی ہوجانا چاہئے،افتخار چوہدری

پانامہ کیس میں وزیراعظم بے نقاب ہوچکے ہیں، مستعفی ہوجانا چاہئے،افتخار ...

  

سکھر (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ کیس میں بے نقاب ہوگئے، ایسی کرپشن کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے،اس مقدمہ میں کوئی پارٹی نہیں عوام جیتے ہیں ۔جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم بے نقاب ہوچکے ہیں، نواز شریف نے جتنی بڑی کرپشن کی ایسی کرپشن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، انہیں اب مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے مقدمہ میں کوئی پارٹی نہیں جیتی یہ جیت عوام کی ہے مٹھائیاں بانٹنے والوں کو عدالت کا فیصلہ سمجھ نہیں آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -