کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی کنٹین کے ٹھیکہ کی الاٹمنٹ عدالتی فیصلے سے مشروط

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی کنٹین کے ٹھیکہ کی الاٹمنٹ عدالتی فیصلے سے مشروط

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی کنٹین کے ٹھیکہ کی الاٹمنٹ کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی سے 12مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے عبدالحمید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ کینٹین کے ٹھیکے کے لئے ٹینڈرز دیئے گئے، ٹینڈر میں سب سے کم بولی لگانے کے باوجود درخواست گزار کا نام حتمی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -