دستکاری سکول پر قبضے کی کوشش، این جی او کا درخواست دینے کے بعد ورکرز کا احتجاج
لاہور(نامہ نگار)دستکاری سکول پر قبضے کی کوشش کے خلاف این جی او ورکرز لاہورہائیکورٹ پہنچ گئیں، این جی او ورکرز نے قبضہ مافیا، چوہنگ پولیس اور حلقہ پٹواری کے خلاف احتجاج کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دینے کے بعد ہائیکورٹ کے احاطے میں این جی او دیہی ترقیاتی کمیٹی کی صدر ممتاز اختر کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین سے منسلک پرائیویٹ زمین کے مالکان نے حلقہ پٹواری شیخ سجاد، تحصیلدار رانا سجاد اور ایس ایچ او چوہنگ شاہد گجر کو رشوت دیکر این جی او کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔