منی لانڈرنگ درخواست پر شریف برادران و دیگر کو دوبارہ نوٹسز
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ پر شریف برادران اور اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کی درخواست پر میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار، چودھری نثار کو جواب داخل کرانے کے لئے دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ اور ایف آئی کو بھی جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے پیر شمروز رضوان کی ترمیمی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ میاں محمدنواز شریف سمیت دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف1996 ء سے ہائیکورٹ میں یہ درخواست زیر سماعت ہے،کارروائی کا حکم دیا جائے۔