ایم ایس کا بھاری تنخواہوں پربراہ راست تقرر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

ایم ایس کا بھاری تنخواہوں پربراہ راست تقرر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے پنجاب بھر کے ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں بھاری تنخواہوں پرایم ایس کی براہ راست تقرریوں کے معاملہ پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے فاروق اشرف کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ حکومت پنجاب نے آئین اورقوانین کے برعکس پنجاب بھرکے ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں بھاری تنخواہوں پرایم ایس کی بھرتیوں کااشتہارجاری کیا۔ ایم ایس کے عہدے پرتعیناتی کے لئے 4لاکھ روپے کے لگ بھگ تنخواہ کی پیش کش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس کے عہدے پرتعیناتی کے لئے ایک لاکھ 75ہزارروپے تنخواہ کی پیش کش کی گئی جو کہ قومی خزانے پربڑا بوجھ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -