میرٹ پر پورااترنے والے سکول ٹیچرکے امیدواروں کے تقرر کاحکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پر پورااترنے والے ایلیمنٹری سکول ٹیچرکے امیدواروں کی تقرری کاحکم دے دیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے یاسین وغیرہ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل چودھری زاہد کمبوہ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں میرٹ پر پورا اترنے والے ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو عہدوں پر تعینات کرنے کی بجائے حیل و حجت سے کام لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسروں کو جرمانہ کیاجائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8مئی تک ملتوی کر دی ۔
تقرر