چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 4مئی کو طلب

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 4مئی کو طلب

  

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 4مئی کو طلب کرلیاگیاہے،لاہورہائیکورٹ کے 7ایڈیشنل ججزکومستقل کرنے پرغورہوگا،ان میں جسٹس شاہدمبین،جسٹس سرداراحمد نعیم،جسٹس ارم سجاد گل،جسٹس راجہ شاہد محمودعباسی،جسٹس شہرام سرور چوہدری،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اورجسٹس محمد سرفراز ڈوگرشامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں چارمئی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جسٹس میں سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ ، اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف ، وفاقی وزیرقانون ، صوبائی وزیرقانون سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگرممبران شرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -