جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی سے ٹکرا کر 3سکیورٹی گارڈ زخمی‘ہسپتال منتقل

جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی سے ٹکرا کر 3سکیورٹی گارڈ زخمی‘ہسپتال منتقل

  

اسلام آباد(آن لائن)موٹر سائیکل پر سوار تین افراد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی ٹکرانے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اس حادثے میں جسٹس اطہر من اللہ محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ریڈیو پاکستان کے قریب پیش آیا ، تین نجی سکیورٹی گارڈ ایک ہی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کی گاڑی سے ٹکرا گئے ،تین سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پولی کلینک منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار افراد سگنل توڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ،اس حادثہ میں اسلام آباد کے جج جسٹس اطہر من اللہ محفوظ رہے تاہم گاڑی ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔

گارڈز زخمی

مزید :

صفحہ آخر -