کوہاٹ ،گمبٹ میں جے ایف 17 تھنڈر کا فیول ٹینک گرگیا

کوہاٹ ،گمبٹ میں جے ایف 17 تھنڈر کا فیول ٹینک گرگیا

  

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)گمبٹ میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا فیول ٹینک گرگیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا فیول ٹینک گرگیا جس کی ا?واز دور تک سنی گئی تاہم طیارہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا۔سکیورٹی فورسز نے طیارے کے فیول ٹینک کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات کے لیے علاقے کو سیل کردیا گیا۔ ڈی پی او جاوید اقبال نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بغیر پائلٹ کے طیارہ گرنے کی اطلاع ملی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -