لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں واپڈا دفاتر کے سامنے دھرنے دیئے جائینگے: سراج الحق

لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں واپڈا دفاتر کے سامنے دھرنے دیئے جائینگے: سراج ...

  

پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں واپڈادفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنوں کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں ناکام اوراپنے مفادات کے حصول میں کامیاب ہیں ،لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ کاخاتمہ نہ کیا گیا توپھر واپڈاکے صوبائی ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاج کرینگے،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کافیصلہ سنادیا ہے ،اب نیب ،ایف آئی اے،آئی ایس آئی مزید تفتیش کریگی،پانامہ کیس میں اب نواز شریف ملزم ثابت ہوچکے ہیں وزارت عظمیٰ چھوڑدیں اگر 60دن بعد نواز شریف کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹخیلہ ظفر پارک میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاکنڈ بٹخیلہ کے سات سو سے زائد سیاسی وسماجی شخصیات ن جن میں ڈسٹرکٹ کونسلرز،تحصیل کونسلرزاور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے مختلف پارٹیوں سے مستغفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ،جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر عبد الغفار خان،جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے مشاورتی کونسل کے چیئرمین انتخاب چمکنی نے بھی خطاب کیا ،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 2017 احتساب کا سال ہے عوام پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں واپڈادفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنوں کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں ناکام اوراپنے مفادات کے حصول میں کامیاب ہیں ،لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ کاخاتمہ نہ کیا گیا توپھر واپڈاکے صوبائی ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاج کرینگے،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کافیصلہ سنادیا ہے ،اب نیب ،ایف آئی اے،آئی ایس آئی مزید تفتیش کریگی،پانامہ کیس میں اب نواز شریف ملزم ثابت ہوچکے ہیں وزارت عظمیٰ چھوڑدیں اگر 60دن بعد نواز شریف کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ وزیر اعظم بن جائے،کرپشن کے خلاف ملک میں سب سے پہلے تحریک قاضی حسین احمد نے1996میں شروع کی تھی اور اس تحریک میں جماعت اسلامی کے چھ کارکنان شہید ہوئے تھے وہی تحریک ہے جو آج جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف جاری رکھی ہوئی ہے اور ملک کابچہ بچہ کرپشن کے خلاف میدان میں نکل آیاہے اب پاکستان اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،پاکستان میں کرپشن موجودہ کرپٹ لیڈر شپ کاتحفہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹخیلہ ظفر پارک میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاکنڈ بٹخیلہ کے سات سو سے زائد سیاسی وسماجی شخصیات ن جن میں ڈسٹرکٹ کونسلرز،تحصیل کونسلرزاور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے مختلف پارٹیوں سے مستغفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ،جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر عبد الغفار خان،جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے مشاورتی کونسل کے چیئرمین انتخاب چمکنی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -