آف شور کمپنیاں غیرقانونی فنڈنگ، سپریم کورٹ میں عمران اور جہانگیر ترین کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

آف شور کمپنیاں غیرقانونی فنڈنگ، سپریم کورٹ میں عمران اور جہانگیر ترین ...

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست منظور کرکے سماعت کے لئے مقرر کرلی، درخواست مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کرتی ہے جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنی آف شور کمپنیاں ظاہر نہیں کیں لہٰذا عدالت درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرے جس پر عدالت نے حنیف عباسی کی استدعا قبول کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لئے مقررکردی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے اپنی سربراہی میں درخواست کو سننے کیلئے بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس فیصل عرب کو بھی شامل کیا گیا ہے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 3مئی سے کیس کی سماعت کر ے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -