نااہلی کا فیصلہ معطل، لاہور ہائیکورٹ نے یو سی 139کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو بحال کر دیا
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسل 139داروغہ والا کے چیئرمین میاں شفقت علی انجم اور وائس چیئرمین میاں راشد کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے دونوں کو عہدوں پر بحال کر دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میاں شفقت علی امجد کی درخواست پر فیصلہ سنایاہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سنگل بنچ نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو حقائق سے ہٹ کر نااہل کیا، یوسی ووٹر ضمیر الحق نے ایک سال کی تاخیر سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹر ضمیر الحق دو رکنی بنچ کے روبرو اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، سنگل بنچ کو حقائق سے ہٹ کر اور ایک سال کی تاخیر سے دائر ہونے والے کیس پر سماعت کا اختیار نہیں تھا، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دورکنی بنچ کا حکم ٹربیونل میں انتخابی عذرداری پر اثرانداز نہیں ہوگا۔