تھر کا کوئلہ پورے ملک کو روشن کرنے کا ضامن ہے : وزیر اعلٰی سندھ

تھر کا کوئلہ پورے ملک کو روشن کرنے کا ضامن ہے : وزیر اعلٰی سندھ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرا د علی شاہ نے کہاہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں سندھ نوری آباد کی ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو جائے گی اور پاور پلانٹ کوگذشتہ روز گیس مہیا کی گئی ہے اور پلانٹ کو ٹیسٹ بھی کیا گیاتھا۔ان خیالات کا اظہار جمعہ کو انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ نوری آباد پاور پلانٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری توانائی آغا واصف ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسل سیکریٹری سہیل راجپوت ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی ،پاور کمپنی کے سی ای او خورشید جمالی و دیگر افسران نے کی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ آج مجھے یہ خبر سن کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ سندھ حکومت کا پاور پلانٹ تیار ہو گیا ہے اورآج سندھ حکومت کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ ہم 100 میگا واٹ کا پاور پلانٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں آج سندھ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی حکومت نے کام کر دکھا یا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ لائن کی بھی یہ بڑی کامیابی ہے کہ ٹرانسمیشن لائن نوری آباد سے کراچی تک بچھ چکی ہے اورکے ڈی اے ۔اسکیم 33میں صرف ٹاور لگانا باقی ہیں ، باقی 99 فیصد ٹرانسمیشن لائن مکمل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن کی جو ہم بات کرتے تھے وہ آج کر کے بھی دکھایا ہے ،پاکستان کی توانائی کے بحران کا حل سندھ میں موجود ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ تھر کا کوئلہ پورے ملک کو روشن کرنے کا ضامن ہے ،سندھ حکومت کے ساتھ اگر وفاق تعاون کرے تو صوبہ سندھ پورے ملک کو روشن کر سکتاہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نوری آباد پاور پلانٹ 100میگا واٹ پر مشتمل ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حامد سعید کاظمی نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ آپ نے بڑی تکالیف دیکھیں لیکن آپ ثابت قدم رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران نے ہمیشہ تکالیف برداشت کی ہیں اور یہی پارٹی کی میراث ہے۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے بھی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات میں پنجاب کی سرائیکی پٹی کی سماجی و سیاسی مسائل سمیت پارٹی آرگنائیزیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -