نواز شریف آ ج اوکاڑہ سے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر ینگے

نواز شریف آ ج اوکاڑہ سے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر ینگے

  

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آ ج پنجاب سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ اوکاڑہ میں بڑے جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، جلسے میں گندم کٹائی کا افتتاح کرنے سمیت اہم منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کو پنجاب میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیر اعظم صبح پہلے شیر گڑھ میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کریں گے اور اس کے بعد اوکاڑہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اوکاڑہ جلسے میں عہدیداروں اور کارکنوں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قریبی رفقاء سے طویل مشاورت کے بعد پنجاب سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف

مزید :

کراچی صفحہ اول -