لوڈ شیڈنگ کیخلاف حکمت عملی بنا لی

لوڈ شیڈنگ کیخلاف حکمت عملی بنا لی

  

لاہور( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 4مئی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں بھرپور شرکت کریں ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام سے رابطے کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی پنجاب کی قیادت یونین کونسل سطح سے قومی اسمبلی کے حلقے کی سطح پر پارٹی ورکروں سے ملاقاتیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن تیاری پکڑیں‘ پیپلزپارٹی میدان میں آگئی ہے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

قمر زماں کائرہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -