شانگلہ ضلع بھراور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شانگلہ ضلع بھراور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر) شانگلہ ضلع بھراور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کا شدت 2.5گہرائی 15کلومیٹرمرکز منگورہ سے 35کلو میٹر شمال مشرق ریکارڈ کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دن12:27پر شانگلہ ضلع بھر اور گردونواح میں اچانک زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔گزشتہ روز بھی شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -