اسلام آباد ہائیکورٹ :الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، میئر راولپنڈی عہدے پر بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ :الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، میئر راولپنڈی عہدے پر بحال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کو اپنے عہدے پر بحال کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سردار نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے شواہد کا جائزہ لئے بغیر میئر راولپنڈی کا الیکشن کالعدم قرار دیا، عدالت غیرقانونی اقدام کو ختم کر کے انصاف فراہم کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سردار نسیم کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تمام متعلقہ ریکارڈ مانگ لیا ۔ درخواست گزار خواتین طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔

میئر راولپنڈی

مزید :

کراچی صفحہ اول -