مشال قتل کیس : مزید 5ملزم گرفتار،تعداد47ہو گئی ،2 فاٹا میں روپوش

مشال قتل کیس : مزید 5ملزم گرفتار،تعداد47ہو گئی ،2 فاٹا میں روپوش

  

مردان(اے این این) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال خان کے قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد47ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں طالب علم عثمان، سلیمان، عباس اور یونیورسٹی ملازمین نواب علی اورشبیر شامل ہیں۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 47ہوگئی ہے جبکہ 2ملزمان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈی پی او مردان کے مطابق مشال قتل کیس میں 49ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔

مشال قتل کیس

مزید :

کراچی صفحہ اول -