صحت مند معاشرے کے تکمیل کیلئے کھیل کو د کلیدی کردار کے حامل ہیں:اقبال ظفر جھگڑا
جمرود ( نمائندہ پاکستان )جمرود سپورٹس کمپلیکس میں دوسرا گورنر یوتھ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد،فاٹا بھر سے 1894کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کوشش ہے کہ فاٹا میں جلد از جلد ترقیاتی کاموں کا جال بچھادے۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکامیاب سپورٹس فیسٹولز کے انعقاد کے بعد حکومت کی کوشش ہے کہ فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دے تاکہ یہاں کے لوگوں کے محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے۔صحت مند معاشرے کی تکمیل کیلئے کھیل کود بہت ضروری ہے کہ لیکن دنیا میں ترقی کا زینہ تعلیم کا حصول ہے اسلئے نوجوانوں سے یہی کہنا ہے کہ کھیل کود کیساتھ ساتھ تعلیم کی حصول بھی یقینی بنائے تاکہ ایک روشن اور درخشاں مستقبل پایا جاسکے۔گورنر نے کہا کہ میرے اقتدار میں انے کے بعد یہ دسواں فیسٹول ہے جو کہ میرے یہاں کے نوجوانوں کیساتھ محبت کا اظہار ہے، فاٹا کے کھلاڑیوں کو بین الااقومی سطح پر سہولیات فراہم کرینگے، جمرود سپورٹس کمپلیکس میں نائٹ کھیلوں کے انعقاد کیلئے انتظامات فراہم کئے جائینگے۔ جمرود سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونیوالا دوسرا گورنر یوتھ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، ایم این اے الحاج شاء جی گل ، ایم این اے ناصر خان ، سنیٹر مومن خان، فاٹا ایڈیشنل چیف سیکرٹری فدا وزیر، سیکرٹری سپورٹس ، ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز سمیت فاٹا بھرسے 1894کھلاڑیوں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں محسود سکاؤٹس اور ایف سی نے خٹک ڈانس جبکہ وحید اچکزئی اور بختیار خٹک نے ملی نغمے پیش کئے جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔اس فیسٹول میں 30گیمز کھیلے جائینگے جبکہ یہ فیسٹول چار دن جاری رہے گے۔