مردان ،گرینڈ الائنس متحدہ دینی محاذ و کونسل کا گستاخ رسولؐ مشال کیخلاف مظاہرہ

مردان ،گرینڈ الائنس متحدہ دینی محاذ و کونسل کا گستاخ رسولؐ مشال کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)دینی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائینس متحدہ دینی محاذ و کونسل اور دیگر سیاسی جماعتوں کا نبی آخرالزمان کے عقیدت و محبت کے اظہار اور مبینہ طور پر گستاخ رسول ﷺمشال خان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں دس ہزار سے زائد افراد کی شرکت حکومت ،ضلعی انتظا میہ اور پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی مشال خان کے خلاف پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطا بق ضلع مردان کے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل متحدہ دینی محاذنے جمعہ کے روزاپنے پیغمبر اسلام ﷺسے اظہار محبت اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے خلاف زبردست احتجاجی مظا ہرہ کا انعقاد کیا جسکی قیادت ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا اکرام الحق ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطا ء الرحمن ،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی محمد فیاض ،حافظ شاہ روم سعید اختر ایڈوکیٹ مرکزی تنظیم تاجران کے سدر ظاہرشاہ پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ شاہد اسد علی کشمیری مسلم لیگ کے ضلعی صدر سید عنایت شاہ باچا ڈاکٹر محمد طفیل وغیرہ کررہے تھے مظا ہرے میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی مظاہرہ ختم نبوت چوک سے شروع ہوا اور کالج چوک میں مظا ہرے نے جلسے کی شکل اختیار کرلی مظا ہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نبی آخرالزمان سے اظہار محبت اور عقیدت کے نعرے درج تھے جنہوں نے مشال خان کے خلاف بھی پمفلٹ تقسیم کئے گئے مقررین نے کہا کہ مشال خان گستاح رسول تھا انکے سوشل میڈیا ریکارڈاور کلاس فیلو انکے گواہ ہے انہوں نے کہا کہ مردان پولیس مشال قتل کیس میں یکطرفہ کارروائی کررہی ہے اور اپنے آفیسرز کو بچا نے کی کوشش کر رہی ہے اور بے گناہ طا لبعلموں کو گرفتار کرکے ا نہیں تشدد کا نشا نہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مشال خان گستاح رسول ہے یونیورسٹی کے طا لبعلموں کی گرفتاری پر ہر محاذ پر آواز اٹھا ئیں گے ہم انکے وکیل بنیں گے انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا گستاح رسول کے قانون میں ترامیم کے لئے مشال کو بطور ڈال استعمال کر رہے ہیں تاہم انہیں ہم نا کام بنا ئیں گے انہوں نے مردان پولیس ،ضلعی انتظا میہ اور صوبا ئی حکومت کو تنبیہ دی کہ وہ بے گناہ طا لبعلموں کو فوری رہا کریں اور عبدالولی خان یونیورسٹی یا کیمپس کا نام مشال خان کے نام سے منسوب کرنے کا غلطی نہ کرین بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جا ئے گا۔