ڈپٹی کمشنرز کو گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنیکی ہدایت
رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے ڈی سیزکواپنے اضلاع (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
میں واقع گندم خریداری مراکزپراچانک چھاپے مارنے کی ہدایت کردی ہے ڈی سی اوزکوجاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں ملوث عملے کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں کی شکایات کابروقت ازالہ کیاجائے اورگندم خریداری کے عمل کوشفاف بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت یالاپرواہی کوبرداشت نہ کیاجائے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔