فنڈز خورد برد‘ 40 سرکاری ہسپتالوں کے اکاؤنٹس کلرک فارغ

فنڈز خورد برد‘ 40 سرکاری ہسپتالوں کے اکاؤنٹس کلرک فارغ

  

بورے والا( تحصیل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے صوبے بھر کے40 سرکاری ہسپتالوں کے فنڈز میں سنگین بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان ہسپتالوں کے اکاؤنٹس کلرکوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیاہے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

جن میں25 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال15ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے علاوہ25اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے دفاتر سے متعلقہ اکاؤنٹس کلرک بھی شامل ہیں جبکہ فارغ ہو نے والوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کے اکاؤنٹس کلرک باؤ عبدالستار بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری صحت نے یہ احکامات ہسپتالوں کے میڈیکل سپرئنڈنٹ صاحبان اور متذکرہ اضلاع کے ای ڈی اووز ہیلتھ سے وڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیے جن پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا دریں اثناء محکمہ صحت پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں سیکورٹی کے انتطامات کی بہتری اور مریضوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک سیکورٹی کمپنی سے کنٹریکٹ کے تحت25ملازمین کی خدمات حاصل کر لی جن میں 20مرد اور5خواتین ملازمین شامل ہیں جنہیں کمپنی کی طرف سے باقاعدہ وردیاں اور اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے ۔

کلرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -