مختلف مقامات پر نئی لینڈ فل سائٹ کے قیام کی تجویز

مختلف مقامات پر نئی لینڈ فل سائٹ کے قیام کی تجویز

  

ملتان(خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر مشتمل کمیٹی نے 3مختلف مقامات پر نئی لینڈ فل سائٹ کے قیام کیلئے تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان شہر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کا کوڑا کرکٹ مروجہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگانے کیلئے نئی لینڈ فل سائٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مشتمل کمیٹی جس میں ڈپٹی میئر منور احسان قریشی، اختر بھٹہ، چوہدری ذوالفقار اور ملک اسلم شامل ہیں نے ہیڈ محمد والہ، دنیا پور روڈ کے موقع کا معائنہ کیا اور بعد ازاں بہاولپور چوک، موضع لابر اور کھاد فیکٹری کے قریب بھی تجویز کیے گئے علاقوں کا دورہ کیا معلوم ہوا ہے کہ کمیٹی نے بہاولپور چوک کے قریب، موضع لابر اور کھاد فیکٹری کے قریب کی ایک مقام پر نئی لینڈفل سائٹ کے قیام کیلئے تجویز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -