محکمہ خوراک ملتان کا آج سے گندم خریداری شروع کرنے کا اعلان

محکمہ خوراک ملتان کا آج سے گندم خریداری شروع کرنے کا اعلان

  

ملتان( سپیشل رپورٹر ) محکمہ خوراک ملتان نے ڈویثرن بھر کے گندم خریداری مراکز پر آج 29اپریل سے گندم خریداری شروع کرنے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں محکمہ خوراک ملتان ڈویثرن کے ذرائع کے مطابق ملتان سمیت ڈویثرن کے دیگر اضلاع جن میں لودھراں ،وہاڑی اور خانیوال شامل ہیں میں قائم گندم خریداری مراکز پرگندم کے کاشتکاروں سے آج بروز ہفتہ سے سرکاری سطح پر گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ہدف کے حصول تک جاری رہے گی ۔تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ کاشتکاروں کے دباؤ پر محکمہ خوراک نے گندم خریداری کا باضابطہ اعلان تو کردیا ہے تاہم مراکز پر خریداری کا باضابطہ آغاز یکم مئی سے ہی شروع کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -