باردانہ کے حصول کیلئے اسٹام پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی کی شرط ،سنٹر سے تاجر مستاجر کاشتکار پریشانی کا شکار‘ اراضی مالکان ، نمبرداروں کے گھروں کے چکر لگانے پر مجبور

باردانہ کے حصول کیلئے اسٹام پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی کی شرط ،سنٹر سے تاجر ...

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) حکو مت کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مستاجروں کے لیے باردانہ حاصل کر نے کے لیے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اسٹام پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کی شرط سے مستاجر کاشتکار شدید پریشانی کا شکار باردانہ حاصل کرنے کے لیے سخت گرمی میں زمین کے مالکان اورنمبرداروں کے گھروں کے چکر لگا نے پر مجبور مستاجر کاشتکاروں محمد افضل ، محمد عدنان ، اقبال ، چوہدری تبسم حسن کمبوہ، محمد عارف ، طارق ، اعجاز احمد ، ندیم ، امیر معاویہ ، محمد سعید اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیراعظم ، محکمہ خوراک اور پاسکو حکام سے فور ی طور پر نوٹس لیتے ہوئے پاسکو مراکز میں مستاجروں کے لیے باردانہ حاصل کر نے کے لیے مالکان کی جانب سے اسٹام پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی کی شرط ختم کرکے سابقہ طریقہ کے مطا بق مستاجر کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -