میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا بس سٹینڈ،ٹرک سٹینڈ پر خالی پلاٹ، دکانیں ،ورکشاپس کرایہ پر دینے کا فیصلہ
ملتان(خبر نگار) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ ملتان نے جنرل بس اسٹینڈ، ٹرک اسٹینڈ پر خالی پلاٹ، دکانیں ، گڈز فار وڈنگ(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ایجنسی اور ورکشاپس کرایہ پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نیلامی کی تاریخ 12مئی کو 11بجے دن بوسن ہال نزد ایم ڈی اے چوک مقرر کردی ہے اور نیلامی میں کل 61 دکانیں، پلاٹ ، ایجنسیاں اور ورکشاپس شامل ہیں میونسپل کارپوریشن ملتان اپنی ملکیتی گڈز فاروڈنگ ایجنسیاں ، مکانات ، خالی پلاٹ سمیت دیگر جائیداد ماہانہ کرایہ داری پر نیلام کرے گی عرصہ پٹہ داری 1سال کیلئے ہوگی اور فریقین کی باہمی رضا مندی سے مزید 4سال کی توسیع ہوسکے گی ۔ میونسپل کارپوریشن ملتان و دیگر سرکاری اداروں سے بلیک لسٹ نیلامی میں حصہ لینے کے مجاز نہی ہوں گے کرایہ دار پراپرٹی رولز 2016پر عمل درآمد کا پابند ہوگا اور یہ نیلامی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مقرر کی گئی نیلام کمیٹی کے زیر نگرانی ہوگی ۔ واضح رہے کہ دکانوں ، پلاٹ کا کم سے کم ماہانہ کرایہ 2ہزار روپے ،جبکہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔