محکمہ زکوٰۃ و عشر لودھراں سیاست کی نذر‘ گاڑیوں کا ذاتی استعمال

محکمہ زکوٰۃ و عشر لودھراں سیاست کی نذر‘ گاڑیوں کا ذاتی استعمال

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ضلع لودھراں میں گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ و زکوٰۃ و عشر کے معاملات میں سیا سی مداخلت میں اضافہ ہو چکا ہے، محکمہ کی سرکاری گاڑی گزشتہ تین ماہ سے سیاسی اثر و رسوخ (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کے حامل ن لیگ کے یو سی چیئرمین عدنان خان جوئیہ کے زیر استعمال ہے جس کی واپسی کے لئے ضلعی زکوٰۃ آفس مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ سرکاری گاڑی کے سیاسی استعمال کے حوالے سے ضلعی آفس لودھراں کی جانب سے تحریری طور بھی ہیڈ آفس کو آگاہ کیا جا چکا ہے مگر سرکاری گاڑی کی واپسی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔ واضح رہے کہ یو سی چیئرمین عدنان خان جوئیہ مرحوم ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوٰۃکمیٹی لودھراں منظور خان جوئیہ کے صاحبزادے ہیں۔ اس سلسلہ میں جب ڈسٹرکٹ زکوٰۃآفیسر لودھراں صائمہ جمشید سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑی ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی لودھراں منظور خان جوئیہ کے استعمال میں تھی مگرتین ماہ قبل ان کی وفات ہو چکی ہے تاہم ابھی تک گاڑی محکمہ کو واپس نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب عدنان خان جوئیہ نے ’میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میرے پاس نہیں بلکہ ایم این اے عبدالرحمٰن خان کانجو کے پاس ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰۃکا سرکاری گاڑی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ان کے اختیار میں نہیں۔

گاڑی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -