حج آپریشن 2017، جنوبی پنجاب سے 9 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے سعودیہ جائینگے

حج آپریشن 2017، جنوبی پنجاب سے 9 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) حج آپریشن 2017اس سال جنوبی پنجاب سے تقریباً 9 (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ہزار پانچ سے زائدعازمین کرام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودیہ جائیں گے جبکہ جنوبی پنجاب سے 31ہزار سے زائد افراد نے مختلف بنکوں میں حج درخواستیں جمع کرائیں تھی اس سلسلے میں حج کمپلیکس انٹطامیہ نے حج آپریشن کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے حج کی سعادت حاصل کرنے کے جانے والے عازمین کی تربیتی ورکشاپ مئی کے پہلے ہفتہ میں شروع ہو گی کچھ تربیتی ورکشاپ ماہ رمضان سے قبل جبکہ ملتان سمیت دیگر اضلاع میں ماہ رمضان المبار ک کے بعد شروع کی جائیں گی جنوبی پنجاب میں 40مقامات پر عازمین کرام کی تربیت کے انتظامات کئے جائیں گے حج تربیتی ورکشاپ میں وزارت مذہبی امور کے ماسٹر ٹرینر عازمین کرام کو تربیت فراہم کریں گے۔

حج آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -