جی ایم آپریشن میپکو پاور لومز انڈسٹری کے مسائل کی بڑی وجہ

جی ایم آپریشن میپکو پاور لومز انڈسٹری کے مسائل کی بڑی وجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (جنرل رپورٹر)آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کے صدر خالق قندیل انصاری نے کہا ہے کہ میپکو کی جانب سے سوتیلی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ماں کا سلوک روا رکھے جانے اور جنرل منیجر آپریشن کی بدتمیزی کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے جی ایم آپریشن صارفین بالخصوص پاور لوم انڈسٹری کے مسائل میں اضافے کی بڑی وجہ بن چکے ہیں اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کرتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاور لومز کے مختلف سیکٹرز میں وزارت پانی و بجلی اور میپکو کے شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے فورس لوڈشیڈنگ کا ہدف بھی پاور لومز کے فیڈرز ہیں خراب اور جلے ہوئے ٹرانسفارمرز تبدیل نہیں کئے جارہے ہیں تھری فیز اور سنگل فیڈر میٹروں کی فراہمی نہ ہونے سے صارفین نئے کنکشنوں سے محرو م ہیں وزیر مملکت پانی و بجلی کی ملتان آمد پر ناصرف مظاہرہ کیا جائے گا بلکہ وزیر مملکت کو جی ایم آپریشن کے خلاف یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔
خالق قندیل