شہریوں سے 269 ملین روپے لوٹنے والے 4 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 11 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

شہریوں سے 269 ملین روپے لوٹنے والے 4 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 11 مئی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی )جج احتساب عدالت ملتان نے دھوکہ دہی کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

ذریعے شہریوں سے 269 ملین روپے لوٹنے والے 4 ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 11 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں نیب ملتان کی جانب سے گولڈن چین پرائیوٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد اعجاز، منیجنگ ڈائریکٹر میاں زاہد لطیف ڈائریکٹر محمد اشرف اور سیکرٹری امجد علی کو پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاتھاکہ ملزموں نے مذکورہ کمپنی قائم کی جوپورے پاکستان میں غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھی اوراس کمپنی نے ملٹی لیول مارکیٹنگ سسٹم کے ذریعے سادہ لوح افراد کو لوٹا اورشہریوں سے کمپنی عہدیداروں نے 269 ملین روپے لے کرخردبرد کرلئے اوراس بارے کمپنی کے خلاف نیب کو 62 شکایتیں موصول ہوئیں جن پر تحقیقات کی گئیں اورملزموں کے گناہ گار ثابت ہونے پر گرفتارکیا گیا ہے جن سے رقم اوردستاویزات کی برآمدگی ہونی باقی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -