الیکشن وقت سے پہلے ہوتے نظر آرہے : پرویز مشرف

الیکشن وقت سے پہلے ہوتے نظر آرہے : پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ملکی سیاست میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے جھوٹ در(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

جھوٹ بولا جارہاہے جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ مہنگائی ،بے روزگاری ،امن وامان کی خراب صورتحال سے ہر شخص پریشان ہے پانامہ کیس فیصلہ کے بعد غیریقینی صورتحال ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے پارٹی راہنما محمدرفیق لغاری سے ٹیلی فونک گفتگومیں کیاہے پرویز مشرف نے کہا کہ ملکی سیاست میں دھول اُڑرہی ہے الزامات کی سیاست کرتے ہوئے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے جھوٹ درجھوٹ بولاجارہاہے ۔دوسری طرف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ مہنگائی ،بے روزگاری ،امن وامان کی خراب صورتحال سے پریشان ہیں انہو ں نے کہا کہ قومی الیکشن وقت سے پہلے ہوتے نظر آرہے ہیں آل پاکستان مسلم لیگ 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔