امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے: شیر علی گورچانی

امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے: شیر علی گورچانی

  

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہا(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہے کہ کلبھوشن یادیوکی گرفتاری اور احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان سے بھارت کامکروہ چہرہ دنیاکے سامنے آگیاہے پاکستان بھارت اور افغانستان کی تخریب کارانہ سرگرمیوں سے پوری طرح واقف ہے ہمارے سیکورٹی ادارے دشمن کی تمام چالوں کا بھرپورجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ہماری امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھاجائے جام پورمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے اور آج ملک بھرمیں کراچی ،خیبرپختونخواہ،بلوچستان سمیت ہر جگہ پرامن ہے اور قانون نافذکرنے والے ادارے ملک کے کونے کونے میں دہشت گردوں اور فسادیوں کے خلاف کاری ضرب لگارہی ہے انھوں نے کہاکہ آپریشن ردالفسادتیزی سے کامیابی کی طرف جاری ہے اور آپریشن کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں سالہ سال سے چھپے دہشت گردوں اور فسادیوں کاخاتمہ ہماری حکومت کا عظیم کارنامہ ہے دریں اثناڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے پارٹی کارکنان اور گورچانی گروپ کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی اورضلع کی تازہ سیاسی صورتحال ترقیاتی کاموں پربھی تبادلہ خیال کیا انھوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف اوران کے بیٹے حمزہ شہبازکے شکر گذارہیں جنھوں نے اپنی خصوصی دلچسپی سے حلقہ247کے لئے پانچ کروڑروپے کی گرانٹ جاری کی اور جام پورداجل روڈ ،نہرلنک تھریرپُل ،محمدپورڈگری کالج ،داجل ٹف ٹائل سکیم سمیت دیگر سکیموں کی منظوری دی ڈپٹی سپیکرسے ملاقات کرنے والوں میں یوسی چیئرمین سردارنذرحسین خان رند،سردارمحمدشریف خان لُنڈ،سردارفریدخان پتافی،سیٹھ حضوربخش دایہ ،سٹی چیئرمین حاجی محمداکرم قریشی،وائس چیئرمین ملک عقیل احمدارائیں ،سٹی کونسلرسیدمحمداکرم شاہ،ملک کریم نوازارائیں،چوہدری اعجازمشتاق احمد،ملک بشیراحمدببر،ملک عبدالکریم ،ملک عبدالرشید،سجادملک ،میاں محمداحمدبودلہ ایڈووکیٹ،سرداروسیم افضل خان لاشاری ،محمدعلی قریشی،میاں ظہوراحمدخوجہ سمیت دیگرشخصیات بھی شامل تھیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -