10ارب کا الزام عمران خان یوٹرن لینے والے ہیں: شہناز سلیم

10ارب کا الزام عمران خان یوٹرن لینے والے ہیں: شہناز سلیم

  

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران نیازی دس ارب کی پیشکش کا الزام(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

ثابت کریں پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں ۔ورنہ وہ جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہیں گے انہیں نااہل کروائینگے تحریک انصاف اپنی سیاسی ناکامیوں سے مایوس ہوکر عدلیہ کو سہارا بنانا چاہتی ہے جبکہ سچائی اور جھوٹ کی سیاست کا فیصلہ 2018ء کے الیکشن میں ہوگا۔وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کا سفر اور نوازلیگ سیاسی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسز شہناز سلیم ملک نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نیازی دس ارب کی پیشکش کا الزام پر بھی یوٹر ن لینے والے ہیں اس تاریخی جھوٹ کے خلاف مسلم لیگ ن انہیں عدالت میں لے جائے گی ۔الزام ثابت نہ کرسکے تو انہیں صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل کروائینگے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا عدالتی فیصلہ ہم نے قبول کیاہے اور جے آئی ٹی کے قیام پر اپنا بھرپور دفاع کرینگے ۔عمران خان اپنی سیاسی ناکامیوں سے مایوس ہوکر عدلیہ کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن باشعور عوام انہیں جان چکے ہیں 2018ء کے الیکشن میں عمران کی جھو ٹ کی سیاست کو عوام مسترد کردینگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -