پی سی جی اے کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، سلیم مانڈی والا

پی سی جی اے کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، سلیم مانڈی والا

  

ملتان(جنرل رپورٹر)سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ریونیو ،فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے FBR کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے )کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تجاویز و سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے بھی پی سی جی اے کی تجاویز و سفارشات کے متعلق مثبت رویہ دکھایا ہے اور یقین دلایاہے کہ زیر عتاب جننگ انڈسٹری کی بحالی کیلئے بجٹ میں بہترین اقدامات کیے جائیں گے ۔پی سی جی اے کے چیئرمین ڈاکٹر جسو مل اورسینئروائس چیئرمین سہیل محمود ہرل نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بجٹ تجاویز و سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جننگ انڈسٹری کاٹن کراپ سائز کم ہونے کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے اور آئندہ بجٹ میں جننگ انڈسٹری پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے اور کاٹن کراپ سائز میں بہتری کے اقدامات کر کے ہی ڈوبتی انڈسٹری کو بچایا جا سکتا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -