ایک ماہ قبل مظفر گڑھ سے اغوا ہونیوالے شہری کی نعش برآمد‘ ملزمان گرفتار

ایک ماہ قبل مظفر گڑھ سے اغوا ہونیوالے شہری کی نعش برآمد‘ ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیر جہانیاں،خان گڑھ،لنگر سرائے(نمائندہ پاکستان) ایک ماہ قبل مظفرگڑھ پولیس نے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے بہاولپور کے شہری کا سراغ لگا لیا۔ملزمان نے امیر بخش کو (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا اور نعش ریت کے ٹیلوں میں دفن کر دی تھی۔مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے نعش برآمد کر لی۔تفصیل کے مطابق 28-3-17کو مقتول کے بھانجے محمد سلیم ولد غلام حسین سکنہ چنی گوٹھ بہاولپور نے تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس کوبیان دیا تھا کہ اس کاماموں امیر بخش ولد حاجی احمد مظفرگڑھ بھٹہ خشت کی لیبر کیلئے کریم بخش کے پاس لنگر سرائے گیامگر تا حال ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے ماموں کو کسی نے اغواء کر لیا ہے جس پر تھانہ صدر مظفرگڑھ میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او اویس احمد ملک نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل عمران رزاق اور ایس ایچ او تھانہ صدر علی عمران کو سختی سے ملزمان کو جلد از جلد پکڑ کر مغوی کو بازیاب کرائیں۔تھانہ صدر علی عمران اور ان کی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کیں اور تفتیش کے بعد ملزمان کریم بخش اور محمد اعظم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے نعش بھی برآمد کر لی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتول کے پاس 140000/روپے کی رقم تھی لالچ میں آکر انہوں ے کلہاڑیوں کے وار کرکے امیر بخش کو قتل کردیا اور رقم آپس میں تقسیم کر لی۔