منشیات مقدمہ میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منشیات مقدمہ میں بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کیمقدمہ میں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16 مئی کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ مخدوم رشید میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام فریاد حسین میں انسپکٹر جاوید حسین،سب انسپکٹر محمود یعقوب،اے ایس آئی خادم حسین،ہیڈ کانسٹیبل محمد مرتضٰی اور کانسٹیبلوں محمد ریاض اور مبارک علی کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔