گرلز سکول بوہڑ والا کی ٹیچر گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی،دل کا دورہ پڑا،شوہر،قتل کیا گیا،لواحقین

گرلز سکول بوہڑ والا کی ٹیچر گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی،دل کا دورہ ...

  

ملتان (وقائع نگار) گورنمنٹ گرلز سکول چاہ بوہڑ والا کی ٹیچر راحیلہ انجم گھر میں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ گزشتہ روز جمعہ کو راحیلہ انجم کی گھر سے نعش ملی ۔ راحیلہ کے شوہر قیوم کا کہنا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب راحیلہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ واضح رہے راحیلہ نے قیوم خان سے دوسری شادی کی تھی۔ جلیل آباد پولیس نے مذکورہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -