سرائیکی صوبے کی حمایت کرنے کی پاداش میں مجھے گھر بھیجا گیا: یوسف رضا گیلانی
ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے سرائیکی صوبہ کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی خوشی ہے کہ اخبار مارکیٹ سمیت ملتان کی ترقی کے لئے بے پناہ ترقیاتی کام کرائے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد کے لئے آنے والے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کےمعاون خصوصی شیخ عمر دین ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر عابدہ بخاری، مرکزی رہنما سید مطلوب بخاری، صباء فیصل اور فیصل عزیز پر مشتمل وفود سے ملاقاتیں کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر شیخ عمر دین نے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ آپ اخبار فروش برادری کے بھی حقیقی محسن ہیں کہ آپ نے اخبار مارکیٹ کی شکل میں چھت فراہم کی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے جو کرسکتا تھا وہ کیا اس شہر کے فرزند ہو نے کی حیثیت سے یہ میرا فرض تھا اس موقع پر شیخ عمر دین نے یوسف رضا گیلانی کو اخبار مارکیٹ کے دورے اور اخبار فروش یونین کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی جبکہ عابدہ بخاری نے کہا کہ آپ ہمارے وسیب کا فخر ہیں کیونکہ آپ نے وسیب کی خاطر قربانی دی سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ اگر میں سرائیکی صوبے کی حمایت نہ کرتا تو مجھے گھر نہ بھیجا جاتا اس لئے یہ حقیقت ہے کہ مجھے صوبے کانام لینے کی سزا دی گئی سابق جسٹس حبیب اللہ شاکر ، سینئر قانون دان خواجہ نور مصطفی ، میڈم فیروزہ فیض ودیگر رہنماؤں نے بھی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔