شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی ہلاک، دوسری کو سابق خاوند نے مار ڈالا

شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی ہلاک، دوسری کو سابق خاوند نے مار ڈالا

  

ملتان، لڈن، وہاڑی، دائرہ دین پناہ، بہاولپور، شادن لُنڈ(وقائع نگار، نمائندگان) شوہر کے مبینہ تشدد سے 4 بچوں کی ماں دم توڑ گئی، سابق خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی مار ڈالی ، مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کیمطابق 25 سالہ نوجوان عمران ولد فدا حسین قاسم بیلہ کے قریب ٹرک کے اوپر کھڑا تھا کہ بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گیا جسکے نتجیے میں کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا لُڈن سے نامہ نگارکیمطابق گزشتہ روز وہاڑی کا رہائشی محمد عامر اپنی والدہ کے ہمراہ ہارون آباد شادی پر جا رہا تھا کہ لڈن کے قریب حاصلپور روڈ پر سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد عامر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی والدہ شدید زخمی ہوگئی جسکو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے وہاڑی سے بیورورپورٹ ، نامہ نگار کیمطابق نواحی گاؤں 19ڈبلیوبی میں خاوند نے مبینہ طور پر تشدد کرکے اپنی بیوی کومارڈالا اور خودتھانہ ماچھیوال میں پیش ہو گیا پو لیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں19ڈبلیوبی کے رہا ئشی محنت کش محمد رفیع کی شادی چند سا ل قبل اسی علاقہ کی شبانہ سے ہوئی جو چار بچوں کی ما ں تھی جس پر ذرائع کے مطابق شبانہ متعدد مر تبہ گھر سے بھا گ جا تی تو اُسے منا کر پھر واپس لا تے تو گزشتہ روز بھی شبانہ کو منا کر واپس لا یا گیا تو محمد رفیع نے غیرت میں آکر اسکی ٹانگیں تو ڑ ڈالی جس پر زیادہ خون بہہ جا نے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی اور ذرائع کے مطابق مبینہ قا تل خود ہی پولیس تھانہ ما چھیوال میں پیش ہوگیا اور گرفتاری دے دی ، جس پر پو لیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بجھواد ی اور کا رروائی شروع کردی دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق چاہ موہانہ والاکارہائشی کاشتکارغلام فریدموہانہ کا17سالہ بیٹاحافظ محمدیونس جوگجرات کے دینی مدرسہ میں زیرتعلیم تھاموٹرسائیکل حادثہ میں جاں بحق ہوگیاجس کی نعش گھرپہنچنے پرکہرام برپاہوگیاجن کی نمازجنازہ مدرسہ مدینتہ العلوم دائرہ دین پناہ میں اداکرنے کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق سابق خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی مارڈالی رحمت کالونی کے رہائشی محمدندیم نے پرانی رنجش پراپنی سابقہ بیوی نصرت منیر کوفائرنگ کرکے مارڈالا پولیس تھانہ صدرنے وقوعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق قصبہ کا لا کا رہا ئشی محمد آ صف مو چی جو کہ شا دن لُنڈ میں ہو ٹل پر کا م کر تا تھا گز شتہ را ت 12 بجے کے قر یب کا م ختم کر کے انڈ س ہا ئی وے پر مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ پشا ور سے کرا چی جا نے وا لی کو چ نے پیچھے سے ٹکر ما ر دی جس سے وہ گر کر کو چ کے نیچے آ کر کچلا گیا اور مو قع پر ہلا ک ہو گیا ریسیکو 1122 نے مو قع پر پہنچ کر لا ش کو دیہی مر کز صحت شا دن پہنچا یا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -