تھانہ ،آج دورہ تفسیر قرآن شروع ہوگا
تھانہ ( نمائندہ پاکستان) معروف عالم دین اور دارالعلوم بنڑ مسجد تھانہ کے مہتمم مولانا نور محمد عابد کی زیر سرپرستی آج 29 اپریل بروز ہفتہ سے حسب رویات دورہ تفسیر قرآن شروع ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ ہٰذا میں دورہ تفسیر القرآن کا یہ سلسلہ گذشتہ کئی برس سے جاری ہے۔ جو یکم شعبان سے 25 رمضان المبارک تک نماز عصر کے بعد نماز مغرب تک جاری رہتا ہے۔ جس میں سینکڑوں افراد شامل ہوتے ہیں۔