پورن میں اے سی کا خانہ ومردم شماری میں مختلف علاقوں کا دورہ

پورن میں اے سی کا خانہ ومردم شماری میں مختلف علاقوں کا دورہ

  

پورن(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جہانگیر اعظم وزیر ،میجر زیرک خان خلیل ،ڈی ایس پی زیراب گل اور ایس اے امان اللہ مروت نے گزشہ روز پورن سب ڈویژن میں جاری خانہ شماری سرکل نمبر9 بلاک نمبر 010010902اور بلاک نمبر010010906کامعائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے گھروں پر خانہ شماری کے نمبر چیک کئے اور لوگوں سے ملے انہوں نے خانہ شماری ٹیموں کے کام کوتسلی بخش پایا اور سٹاف کو شاباش دی انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خانہ شماری میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خانہ شماری ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -